لاہور(ڈیلی پوائنٹ )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب اجلاس میں بھی تمام سلیکٹرز نے بابر اعظم کے نام کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بابر اعظم کے نام کا اعلان ہونا باقی ہے، بابراعظم کے قریبی ذرائع نے بھی انہیں دوبارہ کپتان بننے کا مشورہ دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دن سے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے حوالے سے خبریں گردش کرر ہی تھیں تاہم اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔