کراچی ( ڈیلی پوائنٹ ) تھائی لینڈ میں ہونے والے پروفشینل باکسنگ کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو ہرا دیا۔ پاکستانی باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں روایتی حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔
دونوں باکسرز کے درمیان ہونے والی فائٹ کا پہلا راؤنڈ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھرپور دفاع اور جواب دیتے ہوئے پوزیشن مضبوط کر کے راؤنڈ اپنے نام کیا۔
تیسرے راؤنڈ کے عین اختتامی لمحات میں شہیر آفریدی نے رونت سولنکی کے منہ پر ایک مکا مارا کہ وہ لڑکھڑائے گئے۔
امپائر نے مقابلے کو ناک آؤٹ قرار دیتے ہوئے شہیر آفریدی کو فاتح قرار دیا، اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی باکسر نے پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹگری میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔