Shair Afzal ny karkun ko thaphar mar dia

شیر افضل مروت نے ایک شخص کو تھپڑ ماردیا

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی پشاور میں پارٹی کے جلسے کے دوران ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شیر افضل مروت کارکنوں کے ہجوم کے درمیان پھنس گئے اور پھر انھوں نے ایک شخص کو تھپڑ رسید کردیا ۔
ویڈیو میں شیر افضل مروت غصے میں نظر آرہے ہیں، کارکنوں کی بھیڑ میں آگے بڑھتے ہی پیچھے مڑ کر ایک شخص کو تھپڑ رسید کردیتے ہیں۔تھپڑ مارنے کے واقعے پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت دی کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ان کا ’ذاتی گارڈ‘ ہے اور انہوں نے گارڈ کو اس لیے تھپڑ مارا کیونکہ وہ پارٹی کارکنوں کو دھکا دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’دہشت گرد واقعات کے پیش نظر میرا گارڈ مجھے گاڑی میں بیٹھنے کو کہہ رہا تھا، وہ کارکنوں کو دور دھکیل رہے تھے اور انہیں میرے قریب آنے سے روک رہے تھے، میں نے گارڈ کو منع کیا کہ مجھے دھکا مت دیں‘۔

اپنا تبصرہ لکھیں