ملتان(ڈیلی پوائنٹ) ملتان وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔
ملتان میں اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنا دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں خارج کر دی گئی ہیں۔
جبکہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور شہربانو قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔