شیراز اور مسکان کا وی لاگنگ کیوں چھوڑناپڑی؟، والد نے وجہ بتادی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) شیراز اوارمسکان کے کاوی لاگ چھوڑنے کے اعلا ن کے بعدشیراز کے والد نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا گاؤں کا سیدھا سادھا سا بچہ تھا، سب سے اچھے سے ملتا تھا، محبت کرتا تھا اور گاؤں میں رہ کر ہی وی لاگنگ کرتا تھا لیکن شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آئی، اس شہرت کی وجہ سے ہم نے اُس شیراز کو کھو دیا جو سب سے پیار سے ملتا تھا اور سب کی عزت کرتا تھا۔
شیراز کے والد نے یوٹیوب چینل پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ کسی کے لیے بھی اتنی زیادہ مقبولیت کے بعد وی لاگنگ چھوڑنا بہت مشکل ہے لیکن میرے لیے یہ مقبولیت بڑی کامیابی نہیں، ہماری کامیابی اُس وقت ہوگی کہ جب شیراز کی وجہ سے ہمارے گاؤں اور یہاں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ شیراز کو انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ شہرت ملی، پورے ملک کے لوگوں نے شیراز کو بہت پسند کیا اور سب شیراز کے وی لاگز دیکھنا چاہتے ہیں لیکن شیراز کی وی لاگنگ کو ختم کرنے کی کچھ وجوہات ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ شہرت کے بعد سے شیراز گاؤں کے لوگوں سے پہلے کی طرح اچھے طریقے سے نہیں مل رہا تھا، اسی وجہ سے میں نے کچھ عرصے کے لیے شیراز کو وی لاگنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ننھے وی لاگر کے والد نے کہا کہ میں اور ہمارے تمام گھر والے بھی کوشش کررہے ہیں کہ ہم اس عرصے میں شیراز کی معصومیت اور سادھے انداز کو واپس لائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ وی لاگنگ چُھڑوانے کی دوسری وجہ تعلیم ہے کیونکہ شیراز وی لاگنگ کی وجہ سے اپنی پڑھائی پر بھی توجہ نہیں دے رہا تھا۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں