(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ جب بھی وہ شوہر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر لگاتی ہیں تو لوگ حسد کرتے ہیں. ندا یاسر کا اس مارننگ شو کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ صارفین کے منفی رویوں کا شکوہ کر رہی ہیں۔
ندا یاسر کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی خوشی کوئی تصویر شیئر کریں گی تو حسد کے مارے لوگ مر جاتے ہیں اور اگر کسی کو بھنک پڑ جائے کہ آپ اور آپ کے ہمسفر کے دوران کوئی مسئلہ چل رہا ہے تو لوگوں کے دلوں میں لڈو پھوٹنے لگتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اور اگر آپ نے نیا گھر یا گاڑی خرید لی ہے تو یہ بھی کسی کو برداشت نہیں ہوتا، بربادی پر ناصرف سب خوش ہوتے ہیں بلکہ ٹانگیں بھی کھینچنے آ جاتے ہیں۔ہم خوشیاں بھول چکے ہیں بس خود بھی حسد میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہم نفرت کرنے لگے ہیں اس سے جو خوش رہتا ہے.