کراچی (ڈیلی پوائنٹ )اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر ساحل سمندر کی تصویر اپلوڈ کر دی، صارفین کا برہمی کا اظہار۔
دونوں ہی اپنی اپنی فیلڈ میں مقبول ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں، تاہم اب ایک بار پھر ثناء جاوید کی پوسٹ نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔
انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی اسٹوری میں ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ کسی ساحلی علاقے کی معلوم ہو رہی ہے۔
یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے ثناء جاوید ہنی مون کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، لیکن اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، اداکارہ کی جانب سے صرف تصویر اپلوڈ کی گئی، جبکہ ساتھ ہی اس پر کچھ اظہار خیال نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا، سارہ سعید تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ بکواس، جبکہ آگے ہنسنے والا ایموجی بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
جبکہ ایک اور صارف صباء کا کہنا تھا کہ آپ دونوں کو شرم آنی چاہیے۔
فرح فرحت کا لکھنا تھا کہ اس تصویر میں شعیب اور ثناء کہاں ہیں؟َ ساتھ ہی ہنسنے والا ایموجی بھی شئیر کر دیا۔