سیالکوٹ(ڈیلی پوائنٹ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ہے۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کی۔
وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک و قوم کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے۔ درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہوسکتا ہے۔رانا فیاض اور وسیم قادر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں (ن) لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔