sindh assembly mein griftaria

سندھ اسمبلی کے باہر قومی عوامی تحریک کے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی(ڈیلی پوائنٹ) پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔عام انتخابات 2024 کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔
جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے اراکین اجلاس میں حلف نہیں اٹھائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم پی ایز بھی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
اپوزیشن اتحاد کی طرف سے اسمبلی کے باہر احتجاج اور دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں