(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہسپتال منتقل کرنا پڑا. خبر کے مطابق آئمہ بیگ کو رات ہارٹ اٹیک آیا جس سے ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا. گلوکارہ نے ہارٹ اٹیک کی تصدیق کر دی ہے.
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث وہ اسپتال آئیں تو ڈاکٹرز نے کم نوعیت کے ہارٹ اٹیک کا انکشاف کیا۔انہوں نے اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے جسم پر ای سی جی کے پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔
آئمہ بیگ نے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں.