لاہور(ڈیلی پوائنٹ)سکن کیئر کے نام پر فراڈ ہونے لگا جعلی اور ان پڑھ ڈاکٹر لوگوں کی زندگیوںکے ساتھ کھیلنے لگے. ڈاکٹر فرخ کلینک عوام کی صحت سے کھیلنے لگا.ڈاکٹر فرخ کلینک میں نان کوالیفائیڈ اسٹاف اور سٹوڈنٹس کلینک چلانے لگے،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فرخ کی ان پڑھ بہن خود لوگوں کا علاج کرنے لگی.
جعل سازی سے ہزاروں روپے بٹورنے کی شکایت پر فرخ کلینک کا اسٹاف بدتمیزی کرتا ہے.کلینک انتظامیہ کو شکایت کرنے پر ڈاکٹر فرخ الطاف نے مزید دھمکیاں دی.ڈاکٹر فرخ کلینک کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے.نوٹس میں بدتمیزی،غفلت اور ہراسمنٹ پر ڈاکٹر فرخ کلینک سے 10لاکھ ہرجانہ کا تقاضا کیا گیا ہے.
اس کے علاوہ صارفین نے کلینک انتظامیہ سے تحریری معافی کا مطالبہ بھی کردیا ہے.اس معاملے پر ڈاکٹر فرخ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے موقف دینے سے نا صرف انکارکردیا بلکہ یہ کہاں میرے وکیل ان سب کو دیکھ لیںگے.سوشل میڈیا پر بھی لوگ ڈاکٹر فرخ سے متعلق شکایات کرتے نظر آتے ہیں.سوشل میڈیا پر امجد نامی شخص نے لکھا کہ 19فروری کو میں اپنی اہلیہ کا علاج کروانے گیا تب پتہ چلا یہاں صرف پیسے کا ضیاع ہے.کیونکہ وہاں تعلیمی یافتہ ڈاکٹر موجود ہی نہیں ہیں.
