لاہور(ڈیلی پوائنٹ)سموگ کے خاتمے کا مشن لاہور ہائیکورٹ نے دھواں دینے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔گاڑیاں جب تک ٹھیک نہ ہوں انہیں نہ چھوڑا جائے۔جسٹس شاہد کریم
عدالت کا عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کروانے پر ڈی جی ماحولیات کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی دیااگلی سماعت پر حاضر ہوں۔شہر میں جاری پراجیکٹ پر کام کرنے والی کسی گاڑی کو دھواں دینے پر ٹھیکہ دار کو جرمانہ کرنے کا حکم بھی سنایا گیا۔
عدالت کا کمشنر لاہور کوفوری طورپر سموگ ایمرجنسی سیل بنانے کا حکم دیا۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
عدالت کا محمود بوٹی سمیت شہر میں ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی بھی فوری کی جائے۔عدالت کا ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے علاقوں کے تین ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا حکم۔عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عدالتی احکامات پر ہر صورت عمل درآمد کروائےورنہ سخت آرڈر دیں گے۔