لاہور(ڈیلی پوائنٹ)اسموگ کی وجہ سے پنجاب کے تمام سکول بند کرنے کافیصلہ سامنے آیا ہے. اسموگ اورفضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے، جبکہ دیگر محکموں کو اسموک کی روک تھام کرنے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد ہے