کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )چند روز قبل سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ دونوں رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ممبئی میں شادی کریں گے۔
بھارتی میڈیا پر سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں، بتایا جارہا تھا کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا تاہم گزشتہ روز خود شتروگن سنہا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے اور اپنی پیاری بیٹی کو دعائیں دیں گے۔
وائرل تصویر جوڑے کے دوست جعفر علی منشی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی جس میں سوناکشی کو براؤن بنارسی اور ظہیر کو وائٹ اور براؤن کنٹراسٹ شرٹ میں دوستوں کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مہندی کے فنکشن کی مناسبت سے گھر کو گیندے کے پیلے ، نارنجی اور سفید پھولوں سے سجا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا پر بتایا جارہا تھا کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال اپنی شادی کو لائم لائٹ سے دور رکھنا چاہتے تھے لیکن اب ان کے دوستوں کی جانب سے ہی شادی کی تصویر شیئر کی جاچکی ہے۔