گاڑی آنکھ کے اشارے سے اسٹارٹ، چلانے کا تجربہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )اسمارٹ ڈیوائسز کی چینی کمپنی آنر نے اسپین میں موبائل کی اسکرین پر آنکھ کے اشارے سے گاڑی خود اسٹارٹ ہونے اور چلنے کی نمائش کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آنر (HONOR) ان طریقوں کی آزمائش کر رہا ہے کہ کس طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس آئی ٹریکنگ (AI eye tracking) کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یعنی اسمارٹ فون مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے آنکھ کا اشارہ سمجھ سکتا ہے، اور اب حال ہی میں کمپنی نے اسپین میں اس کا تجربہ بھی کیا جو کامیاب رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل کی آنکھ کے اشا رے سے گاڑی واپس پیچھے بھی آسکتی ہے۔
اس مقصد کے لیے آنر کا Magic 6 Pro اسمارٹ فون استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں