کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )بنگلادیشی طلبا کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ صدر شہاب الدین سے مشاورت کے بعد باضابطہ قدم اٹھایں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس نے یہ فیصلہ مظاہرین طلبا کے ہائی کورٹ کے احاطے میں جمع ہونے کے بعد کیا ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس عبیدالحسن نے سپریم کورٹ کے دونوں ڈویژنوں کے تمام ججوں کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ طلب کی تھی جس کے بعد صورتحال تیزی سے خراب ہونا شروع ہوگئی ہے۔
میڈیا کے مطابق طلبا تحریک کے مظاہرین فل کورٹ میٹنگ کو عدلیہ کی جانب سے بغاوت قرار دے رہے ہیں۔