طالبعلم کااقدام خودکشی،وجہ سامنے آگئی

پشاور(ڈیلی پوائنٹ) پشاور میں اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم مبشر علی نے مبینہ طور پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں اچھے اسکور نہ کرنے پر خودکشی کرلی۔
اسلامیہ کالج پشاور پرووسٹ کے مطابق ہارڈنگ ہاسٹل میں طالب علم مبشر علی نے مبینہ طور پر خودکشی کی، طالب علم نے ہاسٹل میں نشہ آوور گولیاں کھاکرخودکشی کی۔انہوں نے بتایاکہ طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ دوست نے طالب علم کو تشویشناک حالت میں کمرے میں پایا جس کے بعد اسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔
پولیس کے مطابق طالب علم کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور کہا کہ بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پرخودکشی کی، اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹیسٹ دیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ اسلامیہ کالج پشاورکےہاسٹل میں خودکشی کرنےوالےطالب علم کا تعلق پاراچنار سے تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں