سٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزار بائیکس سکیم کے سلسلہ میں نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد

(ڈیلی پوائنٹ) سٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزار بائیکس سکیم کے سلسلہ میں نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ تقریب میں بائیکس مینوفیکچرز نے اپنی بائیکس  بھی نمائش میں پیش کیں۔
تقریب میں مختلف یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد کی شرکت اور مختلف بائیکس میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے بائیکس فراہمی سکیم کو کامیاب بنانے میں اپنی خدمات فراہم کرنیوالے  مختلف محکموں کے حکام میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں ۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان  نے کہا کہ بائیکس سکیم کا بنیادی مقصد سواری سے خودمختاری ہے جو اب ایک کامیاب سلوگن بن گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا یہ عزم و خواہش ہے کہ ہمارے ہر سٹوڈنٹ کی سفری پریشانیاں ختم ہوں۔ ہماری توقع سے زیادہ بائیکس  سکیم اب تک کامیاب رہی ہے۔

بلال اکبر خان  نے مزید کہا کہ بائیکس سکیم میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس اپلائی کر چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ سٹوڈنٹس اپلائی کرنے کے خواہشمند نظر آرہے ہیں۔ بائیکس سکیم کو کامیاب بنانے کےلیے میں نے اپنی ٹیم کیساتھ  مختلف شہروں کے دورے کیے۔ روڈ شوز اور مختلف تقریبات میں سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد خصوصا خواتین نے بائیکس سکیم میں اپنی دلچسپی دکھائی۔  مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان حکومتی اقدامات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ سٹوڈنٹس نے بہت سے ایسے سوالات کیے جس سے ہمیں سکیم کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا۔ فی میل سٹوڈنٹس کی بائیکس سکیم میں دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم خواتین کو سواری سے خود مختاری کا بڑا حصہ بنائیں۔  خواتین ہمارا 52 فیصد ہیں ان کو ساتھ لے کر چلنے سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بیلٹنگ سے پہلے ہی یونیورسٹیز میں فی میل سٹوڈنٹس کو بائیکس چلانے کی ٹریننگ کا انتظام کر سکیں۔ ہم نے یونیورسٹیز کے وی سیز اور ٹریفک پولیس کیساتھ  اس سلسلے میں رابطہ کر رکھا ہے۔ سٹوڈنٹس کیلئے موٹر بائیک لائنسس کےلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ 20 ہزار بائیکس فراہمی ہمارا پائلٹ پراجیکٹ اور پہلا فیز ہے۔ پہلے فیز نے ہمارے حوصلے بڑھا دیے ہیں۔ اگلا فیز اس سے بھی بڑا ہوگا امید ہے 50 ہزار بائیکس فراہم کریں گے۔ پہلے فیز کی بیلٹنگ میں جو اسٹوڈنٹس بائیک لینے سے رہ جائیں گے ان کو دوسرے فیز میں شامل کرلیں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ  نے کہا کہ بائیک سکیم سود سے پاک، آسان اقساط اور حکومت کے مکمل تعاون کیساتھ پیش کی گئی ہے۔ بائیک مارکیٹ ریٹ سے کم اور 2 سال کی مکمل انشورنس کیساتھ ہے جس کے کوئی اضافی چارجز نہیں ہیں۔ بائیک سکیم آپ سب سٹوڈنٹس کیلئے ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اپنے دوستوں اور یونیورسٹی فیلوز کو بھی اس سے آگاہ کریں خصوصا جسے بائیک کی ضرورت ہے۔ہماری نئی حکومت کا یہ پہلا میگا پراجیکٹ ہے جسے نے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ انشاء اللہ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن سواری سے خودمختاری چھوٹے بڑے ہر شہر کے ہمارے سٹوڈنٹس کےلیے ایک عظیم سہولت بنے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں