لاہور(ڈیلی پوائنٹ) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےطلباء کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی ہےجس کا افتتاح آج ہوا۔طلبا کے لیے موبائل ایپ بڑی سہولت لایا ہے۔محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ ایپ کو ایک ہفتے کے اندر اندر بحال کر دیا جائے۔
اس ای سروز کے میں بہت سی سہولیات ہیں جیسا کہ کسی بھی طالب علم نے رزلٹ کارڈ لینا یا دیکھنا ہو،کسی نے ڈگری کی تصدیق کروانی ہو،کسی طالب علم نے داخلہ بھیجنا ہو یا ڈگری یا رزلٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنی ہو یہ سب ایک کلک پر ممکن ہو گا۔
@MohsinnaqviC42
سٹوڈنٹس پر ہوئے مہربانپنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز #BISE میں موبائل ایپ کا آغاز pic.twitter.com/wwRa3ggaMf
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) January 15, 2024
نگراں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کہ ایب پورے پنجاب میں لاگو کی جائے گی۔اب طالب علموں کو دفاتر میں آکر دھکے کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔گھر بیٹھے ان تمام سہولیا ت سے فائد ہ اٹھایا جاسکتا ہے۔