لاہور(ڈیلی پوائنٹ) سعودی عرب نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے،سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ و حج پر آنے والے زائرین کے لیے نئی سہولتیں متعارف کرانے کا بیان جاری کر دیاہے۔
عرب میڈیا کےمطابق جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کی تققریب کے دوران انہوں نےکہا کہ بعض زائرین مکہ یا مدینہ میں نکاح پڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ خدمات فراہم کرنےوالے ادارے انہیں یہ سہولت فراہم کرسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نجی فوٹو گرافرکا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔
سعودی وزیرحج نے اس موقع پر زائرین کو سہولتوں کی فراہمی میں انفرادیت کی حوصلہ افزائی کے لیے تین کیٹیگریز کےسساتھ ‘ نسک اعمال’ ایوارڈز کا بھی اعلان کیا۔
انکا کہنا تھا کہ سب سے اچھےمنصوبے پردس لاکھ ریال، دوسرے بہترین منصوبے پر پانچ لاکھ اور تیسرے منصوبے پر ڈھائی لاکھ ریال کا انعام ہوگا۔ نتائج کا اعلان آئندہ حج کانفرنس میں ہو گا۔