لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی ستائی ہوئی عوام کے لیے خو شخبری ،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 28 مئی سے یکم جون تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دراصل ایک کمزور مغربی لہر کے 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
رواں ماہ کی 28 اور 29 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری طرف 28 مئی سے یکم جون کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، وزیرستان، شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور اور مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر کے ساتھ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ جبکہ سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدر آباد میں 28 اور 29 مئی کو بارشوں کا امکان ہے۔