لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیرئیر میں اب تک کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کیے، اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی سمیت پاکستان کے لیجینڈز کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑے تاہم اب ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے، ساتھ ہی انہوں نے دنیا میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
خیال رہے کہ بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے اس سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔