tablighi ijtmaa ko bhtreen security di jy gai

تبلیغی اجتماع کو فول پروف سیکورٹی ملے گی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) تبلیغی اجتماع کو فول پروف سیکورٹی ملے گی۔ لاہور پولیس اجتماع کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان جاری کیا ہے۔ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
لاہور پولیس کے27سو سے زائدافسران وجوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔
2ایس پیز، 4ڈی ایس پیز،22انسپکٹرز/ایس ایچ اوز بھی سکیورٹی پر مامور کیے جائے گے۔
پنڈال کے گردنواح 25مقامات پر پکٹس لگائے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شرکاء کی رہنمائی کیلئے پولیس کیمپ بھی لگائے گئے ہیں، پنڈال سے مخصوص فاصلے پرپارکنگ مختص کی گئی ہے۔
ڈولفن، پیرو، ایلیٹ فورس سمیت تھانہ جات کی گاڑیاں گشت پر مامور ہو نگی۔
اجتماع سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رہے گا۔
سید علی ناصر رضوی نے شرکاء چیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس جوانوں سے تعاون کر نے کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ تبلیغی اجتماع 20سے 25فروری تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں