اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروادی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کا کیس جاری ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد کیس میں الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا تھا کہ بتایا جائے کیا تحریک لبیک پاکستان جماعت کسی غیر ملکی عناصر میں شامل ہے ؟ساتھ ہی سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا جائے کہ تحریک لبیک کی فنڈنگ کیسے اور کہاں سے ہو رہی ہے۔
جس پر آج الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تحریک لبیک کسی قسم کی غیر عناصر سرگرمی میں ملوث نہیں اور نہ ہی ان کی فنڈنگ غلط طریقے سے ہوئی ۔ان کا مزید کہنا تھا 15 لاکھ روپے کی شکایت درج تھی تحریک لبیک کے حوالے سے مگر یہ الزام ثابت نہیں ہوا۔یہ جرم اس لیے بھی نہیں کہ 15 لاکھ ایک معمولی رقم ہے اس لیے پر کاروائی ممکن نہیں رہی ۔