لاہور(ڈیلی پوائنٹ)تہجد کی نماز نے میری زندگی بدل دی.پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے تہجد پڑھنے سے زندگی میں آنے والی تبدیلوں پر بات کی.ایک ٹی وی شوکے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ ریشم نے کہا جب میں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی اس کے بعد میری زندگی میں جو تبدیلی محسوس ہوئی وہ بیان سے باہرہے۔
اداکارہ ریشم نے بتایاکہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی،تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی،میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں،میں نے کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پرھنا شروع کی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والدین کو بہت چھوٹی عمر میں ہی کھو دیا تھا.
میرے والد میری پیدائش سے پہلے انتقال کر گئے تھے اور میری ماں کا انتقال اس وقت ہوا جب میں7 سال کی تھی۔ریشم نے بتایا کہ تہجد کی نماز میں اللّٰہ تعالیٰ سے بات کرنے سے مجھے بہت مدد ہوئی ہے اور زندگی میں وہ سکون ملا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔