Talaq ka tana sunna na pary pak nahi ai

لوگ مجھے طلاق کا طعنہ نہ دیں پاکستان نہیں آئی اداکارہ ثمن انصاری

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمن انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے 16 سال بعد طلاق ہوئی پاکستان اس لیے نہیں آئی یہاں لوگ طلاق یافتہ خواتین کو گندی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور طعنے دیتے ہیں.
حال ہی میں اداکارہ نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے احوال بیان کیے اور انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی۔ثمن انصاری نے گفتگو میں بتایا کہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے امریکا سے کینیڈا گئی تو وہاں نانا نانی نے کہا کہ اس کی شادی کروادیتے ہیں، مسجد میں اعلان کروایا گیا کہ لڑکی آئی ہوئی ہے اور وہ پڑھ رہی ہے، لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے، خواہشمند افراد رابطہ کر لیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہاں کمیونٹی میں مساجد کے ذریعے ہی رشتوں کے اعلان کروائے جاتے تھے، اس وقت سوشل میڈیا بھی نہیں تھا نہ ہی میرے پاس موبائل تھا۔ثمن نے بتایا کہ پہلے شوہر نے مجھے اس دن دیکھا جب ہماری منگنی ہوئی تھی، شادی اور تعلیم کے دوران شوہر کی ملازمت کی وجہ سے میں کبھی میں امریکا تو کبھی کینیڈا منتقل ہو جاتی تھی۔
گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ بیٹا ہوا لیکن پھر طلاق ہوگئی، اس وقت بیٹے کی عمر چھ برس تھی، طلاق کے بعد میں امریکا اور کینیڈا سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئی اور دبئی میں مختلف ملازمتیں کرکے گزارا کیا، طلاق کے قوانین کے مطابق وہ پاکستان منتقل نہیں ہو سکتی تھیں کیونکہ شرط یہ تھی کہ بچے کی تعلیم اس ہی اسکول میں ہو جہاں وہ پڑھتا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں