لاہور(ڈیلی پوائنٹ )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا بطور چانسلر تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو نومبر/دسمبر میں کسی ایک ہفتے کو ‘ذیابیطس آگاہی ہفتہ’ کے طور پر منانے کی ہدایت کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔
فیکلٹی ممبران اور طلباء کو ذیابیطس کی بیماری کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے متحرک کیا جائے کیونکہ شوگر کی بیماری عام ہوتی جاری ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں ذیابیطس ویک کے انعقاد کو ہر سال مستقل طور پر منایا جائے۔
ذیابیطس ویک میں یونیورسٹی کی سطح پر سیمینارز، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے جس میں نامور کنسلٹنٹ/فزیشنز ک اورڈاکٹرز کو اس موضوع پر بات کرنے کے لیے مدعو کیا جائے۔ اس کی وسیع تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال بھی کیا جائے۔
گورنر پنجاب نے ذیابیطس ویک کی جامع تصویری رپورٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں گورنر سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔یاد رہے کہ ہر سال پوری دنیا میں 14 نومبر کو ذیابطیس کے مریضوں کا دن منایا جاتا ہے.اس حوالے سے گورنر پنجاب بھی مختلف سطح پر شوگر سے آگاہی کی تقاریب میں بھی شرکت کر رہے ہیں.
ذیابیطس (Diabetes) کے عالمی دن کے حوالے سے گورنر ہاوس لاہور کے انارکلی گیٹ (نزد الحمرا آرٹس کونسل) میں کل مورخہ 14 نومبر، 2023 عوام کے لیے صبح 9:30 بجے سے شام 5 بجے تک ایک سیکریننگ کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
جس میں تمام لوگ درج ذیل ٹیسٹ “مفت” کروا سکتے ہیں۔
جاری ہے 👇🏽
— Governor House Punjab (@GovernorHouseP) November 13, 2023