ٹانگہ چلانے کی اجازت دی جائے

ٹانگہ چلانے کی اجازت دی جائے اہم سیاسی رہنماءنے درخواست دے دی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) مجھے ٹانگہ چلانے کی اجازت دی جائے اہم سیاسی رہنماء نے درخواست دے دی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے لاہور میں تانگے پر سفر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔حسن مرتضی نے درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو دائر کی ہے۔
حسن مرتضی پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر بھی رہ چُکے ہیں۔
حسن مرتضی کا موقف ہے کہ لاہور میں میری رہائش گاہ اور دفتر بھی ہے۔ شہر میں آنے جانے کے لئے تانگہ استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
لاہور میں تانگہ چلانے پر پابندی ہےخصوصی اجازت دی جائےدرخواست میں استدعاکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں