اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) جماعت اسلامی نے پاکستان کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیےاسلام آباد کی جانب سے مارچ کیا گیا ۔پہلی بار پاکستان کے غیور عوام نے مار چ میں جوق در جوق شرکت کی اور فلسطین کے عوام کو پیغام دیا کہ ہم ہر وقت آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ فلسطین پر ظلم بند کیا جائے اوراقوام متحدہ فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور امریکہ پر دباؤ بڑھائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اسلامی ممالک مل کر ان باطل قوتوں کا مقابلہ کریں۔ہمارا اسلام بھی یہی کہتا ہے کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ہم اس گھڑی میں اپنے فلسطین بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر محاز پر ان کا ساتھ دیں گے ان کی امداد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اپنے بھائیوں کے لیے آواز اٹھاتے رہے گے۔