(ڈیلی پوائنٹ) سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں سوا لاکھ اساتذہ کی قلت کا سامنا ہے۔ پہلے مرحلے میں سکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے۔ ان عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی۔ واجبات کی ادائیگی سکول کونسل کی منظوری سے کی جائیں گی۔
اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت سکول کونسل کو اضافی فنڈز جاری کریں گی۔ اور اس کے علاوہ سکول کونسلز خود سے بھی تعلیمی اداروں کیلئے فنڈز جنریٹ کریں گی۔