راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کشیخ رشید کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں کہہ رہے ہیں کہ میراتعلق پاکستان کے ان 6 لوگوں میں شامل ہے جنھوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کی ہے۔
اصلی ہوں اور نسلی ہوں بھاگ کر نہیں جاوں گا مجھے صرف توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر جان چلی جائے پرواہ نہیں آپ نے قلم دوات پر 8 فروری کو مہر لگانی ہے۔
شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنا ویڈیو بیان جاری کیا انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سے اپیل کی مجھے ہی ووٹ ڈالا جائے۔
شیخ رشید احمد کا کمرہ عدالت سے راولپنڈی کی عوام کے نام اہم پیغام#ReleaseSheikhRasheed #NA56 #NA57 #sheikhrasheed pic.twitter.com/52B6rWiLOQ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 17, 2024
این اے 56 کی عوام کو کہا کہ جیل کے اندر رہ کر کامیاب کرواوں گا۔
یاد رہے کہ شیخ رشید 9 مئی کو واقعہ میں نامزد ہیں چالیس دن کا چلہ بھی شیخ رشید کے کام نہیں آسکا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کی دی تھی۔