لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق اور سابق شوہر کی دوسری شادی کے بعد بھارتی میڈیا میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دولت سے متعلق بھی خبریں شائع ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
ثنا ءمرزا نے اپنے کیریئر کے عروج پر 2010 میں شعیب ملک سے شادی کی تھی ان کے ہاں 2018 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان رکھا گیا اور دونوں کے درمیان 2023 میں طلاق ہوگئی۔
ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک نے 20 جنوری کو پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی تصدیق کی اور اداکارہ کی بھی یہ دوسری شادی تھی انہوں نے پہلی شادی 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے کی تھی۔
شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد معروف بھارتی فیشن و سلیبرٹی میگزین جی کیو نے ثانیہ مرزا کی دولت، اثاثوں اور سالانہ کمائی سے متعلق رپورٹ شائع کی جس کے مطابق ٹینس اسٹار کے پاس تقریبا ساڑھے 7 ارب روپے کی دولت ہے۔
میگزین نے مختلف اخبارات اور نشریاتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں ثانیہ مرزا کی زیر ملکیت رہنے والا گھر انہوں نے شوہر شعیب ملک کے ساتھ خریدا تھا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اب وہ گھر کس کی ملکیت رہے گا؟
میگزین نے بتایا کہ ثانیہ مرزا کے بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں ہیں جب کہ والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کے پاس الگ سے مہنگی گاڑیاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پروجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کے اثاثے موجود ہیں۔
ثانیہ مرزا کا شمار نہ صرف بھارت کی امیر ترین اسپورٹس وویمن میں ہوتا ہے بلکہ وہ دنیا کی پراثر اور بااثر اسپورٹس فیمیلز میں سے ایک ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈرشعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد بھارتی میڈیا نے کرکٹر
اداکارہ ثناء جاوید سے شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی زیرِ بحث ہے۔ کرکٹر کی جانب سے یہ خبرشیئر کیے جانے اور ثانیہ کی فیملی کی جانب سے اُن کے خلع لینے کی تصدیق کے بعد سے اس سابق جوڑی سے متعلق مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں۔صرف بھارتی شہر حیدرآباد میں ثانیہ کے گھر کی قیمت کا تخمینہ 140 ملین (14کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔
دوسری جانب شعیب ملک کے اثاثوں کی بات کی جائے تو سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس کُل تقریباً 232 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان اور دبئی میں پراپرٹی رکھنے کے باعث شعیب کے پاس بھی اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔تاہم اس کی مکمل تفصیل موجود نہیں ہے.