نگران صوبائی کابینہ کااجلاس گوجرانوالہ میں ہوگا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاریخ رقم کردی ۔نگراں پنجاب کابینہ کا تاریخ میں پہلی بار اجلاس آج گوجرانوالہ میں آج ہو گا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا جائے گا۔صوبہ پنجاب کے شہر لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ پانچواں ڈویژن ہے جہاں کابینہ کا اجلاس ہو گا۔
یاد رہے کہ 26 جنوری 2023ء کو پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ میں سے 8 وزراء نے حلف اٹھایا تھا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کابینہ ارکان سے حلف لیا تھا۔تقریبِ حلف برداری میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں