مردہ خاتون زندہ ہو کر بہن پر برس پڑی

کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )خاتون کو مردہ قرار دے کر جنازے اور تدفین کی تیاریاں جاری تھیں کہ مردہ خاتون اچانک زندہ ہوکر اپنی بہن پربرس پڑی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے بنی سویف سےتعلق رکھنے والی ضعیف خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا، خاتون کی نماز جنازہ اور تدفین کے لیے بھی انتظامات شروع کر دیے گئے تھے، ساتھ ہی اہلخانہ، اہم محلہ اور رشتے رادوں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔
خاتون کے انتقال کی خبر کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اہل محلہ سمیت رشتے دار موجود تھے اور میت کے لائے جانے کے منتظر تھے۔
لیکن کچھ ہی دیر بعد اطلاع ملی کہ بزرگ خاتون زندہ ہوگئی ہیں، ذرائع کے مطابق ضعیف خاتون کی جانب سے اپنی بہن پر برس پڑیں اور اہل علاقہ کو اطلاع دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔
مصری میڈیا کے مطابق بنی سیف کی رہائشی خاتون ذیابطیس میں مبتلا تھیں یہی وجہ تھی کہ بیماری کے باعث وہ کومے میں چلی گئی تھیں۔ جس پر خاتون نے ڈاکٹرز سے معائنہ کرانے کے بجائے خود ہی ڈاکٹر بن کر مردہ قرار دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں