لاہور (ڈیلی پوائنٹ )بلال عباس خان اوردرفشاں سلیم اس وقت پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے آئیڈیل جوڑے ہیں، کیونکہ ”عشق مرشد“ میں ان کی حقیقی زندگی کی کیمسٹری نے اس ڈرامے کو سپرہٹ اور سب کے لئے یادگار بنا دیا ہے۔
بلال عباس نے ڈرامے میں فضل بخش/ شہمیر سکندر کا کردار ادا کیا، جبکہ درفشان سلیم نے شبرہ سلیمان کا کردار ادا کیا۔
”عشق مرشد“ ہم ٹی وی کا حالیہ ڈراما سیریل ہے جو بے حد مقبول ہوا۔ ڈرامہ سیریل کی تمام اقساط کو لاکھوں میں دیکھا گیا۔ مداحوں نے بلال عباس خان اور درفشاں سلیم کو مرکزی کرداروں کے طور پر پسند کیا۔ یہ ڈرامہ ریٹنگ چارٹ میں سب سے اوپر رہا اور مہینوں تک سرخیوں میں رہا۔ ”عشق مرشد“ کی ہدایتکاری, پاکستانی ہدایت کار فاروق رند نے کی تھی۔ عبدالخالق خان نے مومل انٹرٹینمنٹ اور ایم ڈی پروڈکشنز کی پروڈکشن میں ڈرامے کو لکھا ہے۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ انتہائی شاندار تھی۔
گذشتہ روز ”عشق مرشد“ کی آخری قسط سینما گھروں میں نشر ہوئی۔ کہانی آخر کار لاہور میں ستاروں سے بھرے پریمیئر کے ساتھ ختم ہوگئی اور آخری قسط پورے ملک کے سینما گھروں میں پیش کی گئی۔
بلال عباس خان اور فرحان سلیم دونوں نے پریمیئر کے لئے سفید لباس زیب تن کیا تھا اور بلال نے اس موقع پر ایک خصوصی شوٹ بھی شیئر کیا جو مداحوں کادل جیت رہا ہے۔