ظالم شوہر بیوی کو موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا رہا

کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں پیش آیا۔ جہاں ایک سنسان اور پتھریلی سڑک پر موٹر سائیکل سوار شخص کو پیچھے ایک خاتون کو باندھے، بیدردی سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس اذیت ناک لمحوں کو کسی راہ گیر نے اپنے موبائل سے فلم بند کرکے وائرل کردیا اور ٹی وی چینلز پر خبر بھی چل گئی لیکن بے خبر پولیس غفلت کی نیند سوئی رہی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا دباؤ کا بڑھا تو مودی سرکار بھی ہوش میں آئی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
پولیس نے متاثرہ خاتون سے بات چیت کی اور ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم پولیس نے شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی میڈیا کو تفتیش سے آگاہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں