اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا۔
فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا۔
سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران پانچ رکنی لارجر بینچ کے رکن جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ججوں کو پراکسی کے ذریعے دھمکانا شروع کردیا؟ کیا آپ پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے؟
اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے، میں اس بات کا حامی نہیں ہوں۔
جج دہری شہریت پر عوامی نمائندے کو گھر بھیج سکتا ہے تو خود اس کیلئے یہ پابندی کیوں نہیں؟ مصطفیٰ کمال
اور اب سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تین رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بنچ کا حصہ ہوں گے۔
تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔