لاہور ( ڈیلی پوائنٹ )رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہو گا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے آخری چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا جو جزوی ہو گا۔ چاند گرہن 28 اکتوبر کی رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہو گا۔جزوی چاند گرہن رات ایک بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکہ، افریقہ اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔واضح رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔