اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے معاملے پر سینئر رہنماؤں کے متضاد بیانات سے نئے سوالات پیدا ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل پرگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جگہ چیئرمین پی ٹی آئی کےدو ، تین ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہفتے یا اتوار تک پی ٹی آئی میں انٹرا اپارٹی انتخابات ہوجائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سائفر کیس کی سماعت ایک بار پھر جیل میں کرنے کے آج کے فیصلے کو چیلنج کرے گی