کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
والدہ کے انتقال کی تصدیق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے کی گئی، انہوں نے بتایا کہ والدہ گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار تھیں جو انتقال کرگئی ہیں۔
فواد عالم نے کہا کہ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں۔
کرکٹر نے والدہ کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے! آمین۔