لاہور( ڈیلی پوائنٹ )پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت اور آئے روز فنڈز کی کمی کا توڑ نکال لیا گیا، ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس اب اپنے پٹرول پمپس لگائیں گئے ۔
پٹرول پمپ پولیس کی ملکیت ہونے سے عارضی فنڈز کی قلت کا معاملہ سلجھا یا جا سکے گا یہ بات آنے والے دنوں میں سامنے آئے گی۔۔لاہور پولیس چوہنگ پولیس سٹیشن کے ساتھ جبکہ ٹریفک پولیس مناواں میں پٹرول پمپ بنائے گی ۔پولیس حکام نے دونوں پٹرول پمپس بنانے کی منظوری دے دی ۔۔پٹرول پمپ پولیس کی جگہوں پر بنانے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔