الیکشن ملتوی کرنے کی قرار دادکثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )ایوانِ بالا سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد منظور کر لی۔
سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔
دلاور خان نے اپنی قرار داد میں مؤقف اختیار کیا کہ کے پی اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوئے ہیں۔
آزاد سینیٹر دلاور خان نے مزید کہا کہ ایمل ولی کو بھی تشویش ہے۔
سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی آزاد سینیٹر دلاور خان کی قرار داد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں