پاکستان اورانگلینڈ کاتیسرا ٹی 20 میچ بھی منسوخ ہوگا؟ جانتے ہیں

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یو کے میٹ آفس نے کل کارڈف میں بارش کی پیشگوئی کردی، جس کے مطابق میچ کے دوران 50 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔
اس سے قبل 22 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہوچکا ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔
کارڈف کے صوفیا گارڈنز کرکٹ گراونڈ میں ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر سارھے 3 گھنٹے تک کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور انداز میں روز دیا۔
کارڈف میں کل دن بھر بارش کی پیشگوئی ہے، لیکن شام کے وقت ہونے والے میچ سے 2 گھنٹے قبل موسم صاف ہوجائے گا۔
انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم ایک سے 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی لیکن اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے پچ اور کنڈینشز کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں