بیٹی کوکولڈ ڈرنک پلا کرقتل کرنے والی خاتون جیل منتقل

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ ) ا مریکا میں اپنی ہی بیٹی کو کولڈ ڈرنک پلا کر قتل کرنے والی ماں کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔
امریکہ میڈیا کے مطابق جمعے کے روز امریکی عدالت کی جانب سے خاتون تمارا بینکس کو 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ ان پر اپنی ہی بیٹی کو قتل کرنے کا الزام بھی ثابت ہو گیا ہے۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق 2022 میں تمارا بینکس کو بیٹی کے قتل میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ 4 سالہ کرمیٹی ہویب کی موت ضیابطیس اور دانتوں کی خرابی کے باعث ہوئی تھی۔
پراسیکیوٹرز کی جانب سے کہنا تھا کہ تمارا بینکس کی نااہلی اور ماں کی جانب سے غذائیت کی قلت کی گئی تھی، جس کے باعث بیٹی ہلاک ہوئی۔
پراسیکیوٹرز کا مزید کہنا تھا کہ خاتون بچی کو اکثر بے بی فارمولہ اور نیون گرین شوگر سوڈا دیا کرتی تھی، جس کے باعث بچی کے کئی دانت خراب ہوگئے، جو کہ موت کے وقت واضح طور پر دیکھے گئے۔
خاتون کی جانب سے بیٹی کو کولڈ ڈرنک پلائی جاتی تھی، شوگر میں مبتلا بیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر حد سے زائد کولڈ ڈرنک خطرناک ثابت ہوئی۔
اسسٹنٹ پروسیکیوٹنگ اٹارنی برائے کلرمنٹ کاؤنٹی، کلے ترھپ کہتے ہیں کہ میں نے جتنے بھی کیسز دیکھیں ہیں، اس میں سب سے ٹریجک کیس یہ ہے۔ اس بچی کو مرنا نہیں چاہیے تھا۔
واضح رہے یہ کیسر جنوری 2022 میں سامنے آیا تھا، جب 4 سالہ بچی یپچید ہ میڈیکل صورتحال کا شکار تھی، ماں کی جانب سے 911 کو اطلاع دی گئی تھی، جب بیٹی کا جسم نیلا پڑ گیا تھا اور سانس لینا بھی بند کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں