کراچی ( ڈیلی پوائنٹ) الیکشن 2024 میں سب سے کم عمر اُمیدوار 26 سالہ عقربہ فاطمہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔
پاکستان میں انتخابات کا انعقاد کل ہونے جارہا ہے مگر مسائل وہی کے وہی ہیں۔ عوام اب پرانے سیاسی دعٰووں کو سُن کر تھک چکی ہے ایسے میں ایک نیا چہرہ سیاسی میدان میں اترا ہے۔
پیپلز پارٹی نے پی ایس 102 کراچی سے عقربہ فاطمہ کو میدان میں اُتارا ہے، جو پیپلزپارٹی کی سب سے کم عمراُمیدوار ہیں۔
عقربہ کا کہنا ہےکہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ نوجوان طبقہ راؤنڈ ٹیبل پر بیٹھ کر فیصلے لے، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، اس لیے ان کو بااختیار بنایا جائے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اب دیکھنا ہوگاعوام نئے چہروں کوموقع دیتی ہے یا پرانے لوگوں کو منتخب کرتی ہے۔