لاہور( ڈیلی پوائنٹ )چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوئی اُمید نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس سے باہر آئیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکالنا۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پورا عدالتی نظام ان کو سپورٹ کر رہا ہے، ہمیں عدلیہ، ججز سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا زبردست فیصلہ دیا کہ جیل ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سےبخشی خانے میں ملاقات کرتےہوئے کہا۔عظمیٰ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔