(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان اور ان کے منگیتر حسین ترین کے درمیان بریک اپ کی خبریں آرہی ہیں. ربیکا کی نئی پوسٹ ہوتے ہی قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے.
خوبصورت ڈیجیٹل تخلیق کار اور پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاکر ربیکا خان کی نئی بریک اپ ریل نے ربیکا اورحسین کے درمیان تعلقات کے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ربیکا خان نے انسٹاگرام پر ایک بریک اپ ریل پوسٹ کی ہے ۔
ریل میں انہوں نے محبت میں ڈوبے دو لوگوں کے سفر کو دکھایا اور بریک اپ کے بعد ایک لڑکی کو روتا ہوا دکھایا ہے ، جو اس رشتے کے ٹوٹنے کے درد کو ظاہر کرتا ہے۔
تمام فالوورزکا خیال ہے کہ وہ اپنے اور حسین کے بریک اپ کا ایک اشارہ دے رہی ہیں۔ اور یہ پوسٹ حسین کے انہیں چھوڑنے کے بعد پوسٹ کی گئی ہے۔ لیکن کئی مداحوں نےانہیں ہمیشہ خوش رہنے کی دعا بھی دی ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ بس اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے یہ ڈرامے کر رہے ہیں.