(ڈیلی پوائنٹ)ٹک ٹاکر ز مشہور ہونے کے لیے گندی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں ٹک ٹاکر اریکا حق نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے. اریکا حق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ٹک ٹاکرز کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ آج کل بہت سی لڑکیاں اپنی نامناسب ویڈیوز خود ہی لیک کر رہی ہیں۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے تک ٹِک ٹاک پر شادی شدہ جوڑے ایک ساتھ ویڈیوز بناتے اور مشہور ہو جاتے لیکن اب جبکہ یہ رجحان ختم ہو گیا تو کچھ لڑکیوں نے لائم لائٹ میں رہنے کےلیے اپنی نامناسب ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ حکمت عملی کامیاب ہوئی، نامناسب ویڈیوز لیک کرنے والی لڑکیوں کو دوبارہ شہرت مل جاتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سب کیسز میں ایسا ہی ہوتا۔
