(ڈیلی پوائنٹ)ٹک ٹاک لوگوں کی جانیں لینے لگا ایک اور ٹک ٹاکر کی گھر سے لاش مل گئی ہے. خبر کے مطابق ٹک ٹاکرسمیرا راجپوت کی لاش ملی ٹک ٹاکر کو زہر دینے کا انکشاف کیا گیا ہے. ڈی ایس پی انور شیخ کے مطابق سمیرا کی 15 سالہ بیٹی نے بیان دیا ہے کہ چند افراد زبردستی شادی کا دباؤ ڈال رہے تھے اور میری ماں کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کیا گیا۔
ایم ایس ڈاکٹر سرونند کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں تشدد کے شواہد نہیں ملے، نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں، رپوٹس آنے کے بعد کی موت کی وجہ معلوم ہوگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا تفتیش جاری ہے۔
