(ڈیلی پوائنٹ)ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ مقبول اداکار ٹام کروز اور جانی ڈیپ ہیں.اور لوگ یہ ہی خیال کرتے ہیں کہ جو اداکار سب سے زیادہ مقبول ہیں وہ ہی سب سے زیادہ امیر بھی ہوں گئےلیکن حقیت میں ایسا نہیں ہے.سب سے زیادہ کمانے والا اداکار جانی اور ٹام نہیں بلکہ کوئی اور ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق 76 سالہ اداکار نے فلموں کے ذریعے 27.7 بلین ڈالرز کمائے.
ٹام کروز، جانی ڈیپ اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر جیسےنامور ہالی ووڈ ستاروں کو کمائی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ تین دہائیوں سے یہ سپر اسٹارز ہالی ووڈ کے منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں، اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی آمدنی اربوں میں ہے۔ہم بات کر رہے ہیں سیموئل ایل جیکسن کی جن کی عمر 76 سال ہے.
اور وہ اب ہالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن چکے ہیں۔سیموئل ایل جیکسن نے اپنے کیریئر کے دوران 66 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا، جن کی مجموعی باکس آفس کمائی 14.6 بلین ڈالرز ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی 142 فلموں کی کل کمائی 27.7 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے زیادہ تر مارول فلموں پر مشتمل ہیں۔موازنہ کریں تو.
ٹام کروز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، وین ڈیزل، اور کرس ہیمزورتھ نے 12 سے 14.3 بلین ڈالرز تک کمائے ہیں، جبکہ جانی ڈیپ بھی دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔